گلوکار ذین العابدین کہتے ہیں ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں بجلی چوری کو چوری نہیں سمجھا جاتا لوگ فخر سے بات کرتے ہیں تو موسیقی کی چوری کو تو مذاق ہی سمجھے ہیں ۔

مشہور گلوکار زین العابدین نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیا، جس میں انہوں نے اپنے 14 سال پرانے گانے ”چھوئے چھوئے“ کی شاعری اور موسیقی چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار حسن رحیم، بیان بینڈ، اور روالیو نے اپنے گانے میں ان کی شاعری اور دھن کا استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر موسیقی کی چوری پر مقدمے ہوں 70 اور 80 کی دہائی میں پڑوسی ملک کے آدھے پروڈیوسر جیل میں ہوتے ۔

زین العابدین کا کہنا تھا کہ لوگ ویوز کے پیچھے بھاگتے ہیں اور اسے گلوکاری کی کامیابی کا پیمانہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویوز تو چاہت فتح علی خان کو بھی ملتے ہیں، ان کے گانے ’بدو بتی‘ کو 28 ملین ویوز ملے، لیکن وہ گلوکار نہیں، ان کا گلوکاری سے کوئی تعلق نہیں ۔

ذین العابدین کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان ایک فنکار ہیں میں ان کو گلوکار نہیں مانتا نہ وہ فنکار ہیں وہ انگریزی والا فن کرتے ہیں۔

زین کا کہنا تھا کہ ویوز کی تعداد سے کسی کی فنی صلاحیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، کیونکہ یہ صرف ایک ناپا جانے والا پیمانہ ہے نہ کہ اصل فن کی حقیقت ہے ۔

زین العابدین نے نئے سال 2025 کے موقع پر اپنے نئے گانے ”تیرے عشق میں“ کی بھی ریلیز کی خوشخبری سنائی۔

More

Comments
1000 characters