مقبول انڈین موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان شادی کے 29 برس بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا کہ ہم نے تیس سال ساتھ گزارنے کی امید کی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ تمام چیزوں کا ایک انجام ہوتا ہے۔ ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے۔
اے آر رحمان نے اہلیہ کو شادی کیلئے کیسے پرپوز کیا؟
’پھر بھی اس کے بکھرنے میں ہم معنی تلاش کرتے ہیں، اگرچہ ٹکڑے دوبارہ اپنی جگہ نہیں جڑ پاتے۔ اس نازک باب سے گزرتے ہوئے آپ کے خلوص اور ہماری رازداری کا احترام کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
منگل کے روز سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے ان دونوں کی طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ ان کی وکیل نے اپنی موکل کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک شادی شدہ رہنے کے بعد مسز سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدہ ہونے کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے 12 مارچ 1995 کو چنئی میں شادی کی تھی۔ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے تین بچے ہیں۔
Comments are closed on this story.