یکم نومبر کو دیوالی کی خوشیاں ہندو برادری نے خوب جوش و خروش سے منائی تھیں، وہاں شوبزشخصیات بھی کسی سے بیچھے نہیں رہیں۔ اس موقع کو کترینہ کیف نے بھی خوب منایا، انہوں نے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ دیوالی سیلیبریٹ کی اور ان کا لباس واقعی قابل دید تھا۔

کترینہ کیف نے دیوالی کے خاص موقع پر مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ دلفریب کورسیٹ ساڑھی اسٹائل پہنا تھا، جسے روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج کہا جا سکتا ہے۔

دن میں 100 سگریٹ پینے والے شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

کترینہ کی یہ ساڑھی فوشیا پنک رنگ کی خوبصورت ٹشو سے بنی ہوئی تھی، جس کے کناروں پر لگے سنہری بارڈر نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے تھے۔

لباس کے ساتھ ایک اسٹرپ لیس کور سیٹ پہن رکھا تھا، جس پر نفیس پھولدار ریشم کا کام کیا گیا تھا۔

ان کےجمالیاتی ذوق کی عکاسی اس ساڑھی کی قیمت سے ہوسکتی ہے، جوتقریباً 2 لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔

More

Comments are closed on this story.