پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے طلاق اور اپنی دوسری شادی سے متعلق پہلی بار گفتگو کی۔
واضح رہے گلوکار عمیر جسوال سال 2020 میں اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔
پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کا اَن فالو کر دیا تھا اور نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔ تاہم رواں برس جنوری میں عمیر اور ثنا کے مابین علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب اداکارہ کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
ثنا جاوید کے سابقہ شوہر عمیر جسوال نے دوبارہ نکاح کرلیا، تصویر وائرل
بعد ازاں گزشتہ ماہ عمیر جسوال دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا۔
اب عمیر جسوال کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق بات کی اور ڈھکے چھپے لفظوں میں پہلی ناکام شادی پر تبصرہ کیا۔
گلوکار نے سرکاری چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی۔
عمیر جسوال نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں نے سوشل میڈیا پر لوگوں نے بات کی تھی جو خاصے پریشان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔
انہوں نے کہا، شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.