لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

گذشتہ شب 12 بجتے ہی ہمیشہ کی طرح شاہ رخ کے لاکھوں مداح ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہو گئے۔ جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کے انداز نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دکھنے کے لیے مداح غبارے اورسالگرہ کے پوسٹرز لیے ان کے گھر کے باہر رات گئے کھڑے رہے۔

رات کے بارہ بجتےہی مداحوں نے آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شاہ رخ نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی سےروائتی انداز میں ہاتھ ہلا کر مداحوں کی محبت اور آمد کا شکریہ ادا کیا۔

کنگ خان اس سال اپنا برتھ ڈے سادگی سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بابا صدیقی کے قتل کی وجہ سے انہوں نے ہر سال کے برعکس اپنی سالگرہ کی تقریب چھوٹی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں صرف قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے۔

More

Comments are closed on this story.