متحدہ عرب امارات میں زیورات کی دوکان کے سی سی ٹی وی میں قید شاہ رخ خان کی ایک مداح کے ساتھ اپنے مہربان اشارے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان عملے کے ایک رکن کو پہچان کر اس سے گرمجوشی سے مل رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گوری زیورات خرید رہی ہیں۔ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ، تیزی سے وائرل ہونے لگی، جس میں شاہ رخ کی عاجزانہ طبیعت کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔

دیپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کردی، نام بھی بتادیا

دنیا بھر میں اپنی دلکشی اور پراثر شخصیت کے طور پر جانے جانے والے شاہ رخ خان پر مداحوں کو اور بھی زیادہ پیار آنے لگا، جب وہ متحدہ عرب امارات کے ایک اسٹور میں دل کو چھو جانے والا انداز اختیار کرتےہیں۔ ان کی مہربانی کا انداز یہ ظاہر کرتا ہے کہ آسمان کو چھوجانے والی شہرت پانے کے بعد بھی وہ زمین پر کس قدر جھک کر چلتے ہیں۔

جیولری شاپ کے عملے نے انسٹاگرام پر شاہ رخ کے ساتھ ایک خاص لمحہ شیئر کیا۔ اسٹور پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی اس مختصر ویڈیو میں، شاہ رخ اور ان کی بیوی گوری خان اسٹور میں داخل ہوتےہیں۔ گوری زیورات کی خریداری کرتی ہیں اور شاہ رخ اسٹور کے ایک اسٹاف ممبر کو پہچان لیتے ہیں جو تعظیم کے طور پر اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر انہیں سلام کرتا ہے۔

شاہ رخ خان گرے ٹراؤزر، سفید ایتھلیٹک شو میں نظر آئے۔ گوری خان نے نیلی جینز، سفید اسپورٹس شوز پہنے ہوئے تھیں۔

مداح ان کی اس ادا پر دل وجان سے فدا ہوگئے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ بہت اچھا سلوک کیا اس عظیم آدمی کی پرورش دیکھی جا سکتی ہے، ایک اور صارف نے لکھا بہت لطیف…بہت دل کو چھو لینے والا۔

شاہ رخ کی پیشہ ورانہ زندگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ فلم کنگ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ اپنی پروڈیوس کردہ اور سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کی بیٹی سہاناخان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان ایک انڈرورلڈ گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

More

Comments are closed on this story.