سندھ گورنر ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں مہندی چوڑیوں اور کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے، بچوں میں پھلجھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

دنیا بھرکی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری دیوالی کاتہوار منارہی ہے، کراچی میں آتش بازی، بھنگڑے اور موسیقی کےساتھ خوشیوں کا تہوار منایا جارہا ہے۔

دیوالی کی تقریب کے موقع پر آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج جن لوگوں کو میڈلز دئیے گئے ان شخصیات نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری اپنے مذہبی تہوار آزادی کے ساتھ مناتے ہیں، ہندوبرادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے اس تقریب کو سجایا ہے ۔

دیوالی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے گورنر سندھ نے کیک کاٹ، جبکہ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور انور مقصود سمیت غیر ملکی شخصیات کو میڈل پہنائے۔

اس سے قبل پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ٹاسک فورس گندھاراٹوارزم رمیش کمار نے اپنے گھر پر ہندوبرادری کا قدیم تہوار دیوالی کی پُر رونق تقریب رکھی جہاں بھنگڑاہوا اور موسیقی نے رنگ جمایا۔

اس موقع پر رمیش کمارنے کہا کہ دیوالی روشنی اور بدی پر نیکی کی فوقیت کا تہوار ہے، پاکستان میں سب کومذہبی آذادی حاصل ہے اس طرح کی تقاریب مذہبی ہم آہنگی کاپیغام دیتی ہیں۔

بین الاقوامی طور پرپیغام جارہاہے کہ پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے کیونکہ ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونے سے لطف آتا ہے یہاں صرف ہندوکمیونٹی نہیں علماء سکھ عیسائی برادری بھی موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےچھوٹے بڑے شہروں میں لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہے، دعاکرتے ہیں کہ ہمارا ملک سرسبزاور آباد رہے۔

تقریب میں آئے شرکا نے دیوالی کے موقع پر محبت بھرے پیغام کے ساتھ سب کو مبارکباد بھی دی۔

کراچی کے سوامی نرائن مندر میں بھی دیوالی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ہندو برادری اپنے مذہبی تہوار کو جوش و جذبے سے منانے کیلئے بھرپور خریداری کررہی ہے۔

دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اورہندو مت کے قدیم پرانوں میں اس کا ذکر ’روشنی کی اندھیرے پر فتح کے دن‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہی نہیں بلکہ اہم رسم یا رواج بھی ہے دیوالی کی تقریبات کئی روز جاری رہتی ہیں ۔

More

Comments
1000 characters