نیکی کا جذبہ اور احساسِ انسانیت دل میں لئے قدم بڑھاتے ہی کارواں بڑھتا گیا۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبات کی جانب سے شروع کیا گیا فوڈ اے ٹی ایم لوگوں کو سو روپے میں کھانا فراہم کر رہا ہے۔
سڑکوں پر چلتا پھرتا ہوٹل اور صرف 100 روپے میں معیاری کھانا فراہم کرنے والا یہ فوڈ اے ٹی ایم بنا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اسلام آباد کے بلیو ایریا میں موجود اس فوڈ کارٹ سے یومیہ تقریباً دو سو افراد مستفید ہوتے ہیں، متوسط طبقے کے شکم اور جیب سے جڑی اس گاڑی کو یونیورسٹی طالبات چلا رہی ہیں۔
یونی ورسٹی طلبہ نے فوڈ اے ٹی ایم کی بنیاد رکھی اور پھر ایک کے بعد ایک اور یہ گاڑی چل پڑی۔
فوڈ اے ٹی ایم سے کھانا خریدے والے شہری نہ صرف دام سے مطمن ہیں بلکہ ذائقے کے بھی معترف ہیں۔
بلیوایریا میں قائم یہ فوڈ کارٹ کئی شہریوں کی سہولت کا مرکزبنتی جا رہی ہے، جہاں دیکھتے ہی دیکھتے کھانے کے 200 سے زائد پیکٹس فروخت ہو جاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.