سیب اپنے اندر صحت کی ایک پوری دنیا سمیٹے ہوئے ہے۔ دن میں صرف ایک سیب کھانے سے آپ صحت کے کئی فوائد لوٹ سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو روزانہ ایک سیب کھانے کی چند مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے۔
پھیپھڑوں کی صحت کی حفاظت
بچوں کی مضبوط ہڈیوں کے لیے انہیں یہ 5غذائیں ضرور کھلائیں
سیب کا پھیپھڑوں کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ سیب میں موجود اینٹی آکسیڈنیٹ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گہرے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں اور پھیپھڑوں سے تعلق رکھنے والی بیماریوں سے طویل عرصے تک محفوط رہتے ہیں۔
آنت خوش موڈ خوش
کیا آپ جانتے ہیں کہ آنتوں اور دماغ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سیب میں موجود تیزابی فائبر پری بائیوٹک کے طور پر عمل کرتا ہے، جوکہ آپ کے جسم میں موجود آنتوں کے اچھے بیکٹریا کو غذا فراہم کرتے ہیں۔ صحت مند آنت بہتر ذہنی صحت کی ضامن ہے۔
یادداشت کو تیزکرتا ہے
دن میں ایک سیب کھانے سے آپ کی یادداشت تیز ہو سکتی ہے۔ روزانہ ایک سیب کھاناایک تیز اورمضبوط دماغ کو سپورٹ کرنے کا لذیذ طریقہ ہو سکتا ہے۔
بڑھے ہوئے پیٹ کوکم کرتا ہے
سیب نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی کم کرسکتاہے۔ جس کا ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے گہراتعلق ہے۔
شوگر کی خواہش کو کم کرتا ہے
ہر کوئی شوگر کی اشتہا کو کم کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔ سیب اس کا قدرتی حل آفر کرتا ہے۔ فائبر اور سیب کی قدرتی مٹھاس ہمارے میٹھے کھانے کی رغبت کو پورا کرتے ہیں اور ساتھ ہی بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.