بین االاقوامی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار اور معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ بھی پتا چل گئی ہے۔

31 سالہ گلوکار لیام پین 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر گئے تھے جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل سے گر کر ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کی موت کی خبر پررنجیدہ تھے جب کہ کئی مداحوں نے ارجنٹینا کے ہوٹل کے باہرانہیں شاندار خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لیام پین کی موت کی اصل وجہ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی چوٹیں آئی تھیں، جو ان کی موت کا سبب بنیں۔

رپورٹ کے مطابق گرتے وقت لیام بے ہوشی کی حالت میں تھے اور ان کے کمرے میں دو عورتوں کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters