بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کی لمبی عمر کے لیے جہاں شادی کا پہلا کروا چوتھ منایا وہیں ظہیر نے بھی اپنی بیوی کا ساتھ دینےکی ٹھانی اور پھر اس کی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر سے پوچھ رہی ہے کہ اس نے برت کیوں رکھا ہوا ہے اور طہیر اقبال نے اس کا دلچسپ جواب بھی دیا ہے۔

ماں سکھ، باپ عیسائی، بھائی مسلمان اور بیوی ہندو: بالی ووڈ کا انوکھا اداکار

شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ اپنے سر کو پھولوں سے بنی ہوئی ایک چھوٹی سی چادر سے ڈھانپ رہی ہے اور اپنے شوہر کو جانو کہہ کر مخاطب کر رہی ہے۔

سوناکشی سنہا کہتی ہے کہ مجھے بھوک لگ رہی ہے۔ پھر وہ ظہیر سے پوچھتی ہے کہ کیا تمہیں بھی بھوک لگ رہی ہے؟

ظہیر کا ہاں میں جواب سننے کے بعد سوناکشی پوچھتی ہے کہ کیا تم نے بھی برت رکھا ہے؟

ظہیر دوبارہ ہاں میں جواب دیتا ہے تو سوناکشی دوبارہ سوال پوچھتی ہے کہ تم نے برت کیوں رکھا ہے؟

ظہیر نے انوکھا اور مضحکہ خیز جواب دیا کہ اگر میں تمہارے سامنے کھاتا تو تم مجھے جان سے مار دیتی۔

More

Comments
1000 characters