بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا اپنی بے شمار دولت کے ساتھ ساتھ محبت کی ادھوری کہانی بھی چھوڑ گئے۔
ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس رتن ٹاٹا کا نام سنتے ہی ’انسانیت کے ہمدرد‘ کا لفظ ذہن میں آتا ہے۔
رتن ٹاٹا نے اپنی دولت کو بھارت کی عوام کی تعلیم، صحت اور انکی فلاح و بہبو کے کاموں میں صرف کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی موت کی خبر بھارتی عوام کیلئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں۔
’ٹاٹا‘ کاروباری دنیا کا وہ نام ہے جس کا ذکر بالی وڈ کی فلموں میں بھی اکثر سنا گیا لیکن ٹاٹا کا رشتہ صرف بالی وڈ فلموں کے ڈائیلاگز سے ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کی ایک حسینہ سے بھی تھا۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ دولت سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا شاید یہ جملہ رتن ٹاٹا کی لَو لائف کو بخوبی بیان کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی رتن ٹاٹا کا دل بالی وڈ حسینہ سمی گریوال پر آگیا تھا۔
رتن ٹاٹا بے انتہا دولت کے مالک ہونے کے باوجود زندگی میں محبت کو مکمل طور پر حاصل نہ کر سکے اور ساری زندگی تنہا گزار دی۔
سالوں سلور اسکرین پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی وڈ اداکارہ سمی گریوال سفید ملبوسات کی وجہ سے مشہور ہیں اور اسی سبب وہ ’لیڈی اِن وائٹ‘ کہلائی جاتی ہیں۔
سمی گریوال بھارت کے مشہور فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا کی کزن ہیں۔
رتن ٹاٹا اپنا دل سمی گریوال پر ہار بیٹھے تھے لیکن دونوں کی محبت اپنی صحیح منزل تک پہنچ نہ سکی۔
رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا اور سمی گریوال ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے اور ایک خاص رشتے میں بندھ چکے تھے لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ دونوں کی راہیں ایک نہ ہوسکیں۔
اس شو میں سمی گریوال نے رتن ٹاٹا سے ایک ایسا سوال کیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا سمی گریوال نے پوچھا کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے کہا کہ وجوہات کی ایک طویل فہرست نے مجھے شادی نہیں کرنے دی جن میں ٹائمنگ اور کام میں میری مصروفیت شامل ہیں میں کئی مرتبہ شادی کے بہت قریب پہنچ کر بھی شادی نہ کر سکا۔
انہوں نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں زندگی میں چار مرتبہ محبت ہوئی اور محبت شادی تک بھی پہنچنے والی تھی لیکن ایسا ہو نہ سکا۔
سمی گریوال نے ایک انٹرویو میں رتن ٹاٹا کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ’رتن اور میں طویل عرصہ ایک ساتھ رہے، وہ آئیڈیل شخصیت کے مالک ہیں، مزاحیہ، نرم مزاج اور جینٹلمین کی تمام خصوصیات سے سرشار‘۔
سمی گریوال نے مزید کہا کہ ’رتن نے کبھی بھی مال و دولت کو ترجیح نہیں دی، وہ بھارت سے زیادہ بیرونِ ملک زندگی گزارتے ہوئے سکون میں تھے‘۔
محبت تو چھپائے نہیں چھپتی اور ایسا ہی کچھ 9 اکتوبر کی رات دنیا کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے والے رتن ٹاٹا سے ماضی میں محبت کرنے والی سمی گریوال کے حالیہ اقدام نے ظاہر کیا۔
سمی گریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے سابق بوائے فرینڈ رتن ٹاٹا کو آخری مرتبہ الوداع کہتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔
سمی گریوال نے لکھا کہ ’وہ کہہ رہے ہیں کہ تم چلے گئے ہو، تمہارے جانے کا غم برداشت کرنا بہت مشکل کام ہے، الوداع میرے دوست رتن ٹاٹا‘۔
رتن ٹاٹا کے دنیا سے رخصت ہونے پر سمی گریوال کی جانب سے لکھے گئے یہ الفاظ ان کے دل میں چھپی خاص محبت کی عکاسی کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.