بالی ووڈ کے معروف شاعر اور رائٹر جاوید اختر نے پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ شراب نوشی کو قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے اپنی ناکامی کی پوری ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ جتنی سمجھ بوجھ آج مجھ میں ہے اگر اس وقت ہوتی تو صورت حال بالکل مختلف ہوتی۔ گو انہوں نے اس سے پہلے خود کو قصوروار نہیں ٹہرایا تھا مگر حالیہ دیے گئے انٹرویو میں سارا سچ اگل دیا۔

امتحانی فارم پر والدین کے ناموں کی جگہ ’عمران ہاشمی اور سنی لیون‘ کا نام درج

انہوں نے کہا کہ مجھے شراب نوشی کی عادت تھی اور اسی خراب لت نے میرا گھر برباد کر دیا، میں نے اپنی زندگی کے دس قیمتی سال شراب پی کر ضائع کر دیے تھے۔ حالانکہ یہ وقت میں کسی تعمیری یا مثبت سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کر سکتا تھا۔

بھارت کی فلم انڈسٹری کے مشہور رائٹرز اور کئی کامیاب فلموں کے تخلیق کارجاوید اختر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شراب پینے کے عادی ہیں تو بہتر ہے کہ اسے آج ہی چھوڑ دیں ۔ کیونکہ میری زندگی میں جتنی بھی خرابیاں آئی ہیں وہ سب شراب کی وجہ سے آئی ہیں اور میں نے جتنی بھی غلطیاں کی ہیں وہ شراب کے نشے میں کی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر افسوس ہے۔ میرے غیر ذمہ دارانہ رویے اور شراب نوشی نے مجھ سے غلط فیصلے کروادیے تھے۔ کیونکہ شراب کے نشےمیں آپ اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھتے ہیں اور یہی وہ لمحات ہوتے ہیں جب آپ سے جذباتی فیصلے ہوجاتے ہیں اور ان مسائل پر لڑنے جھگڑنے لگتے ہیں جو دراصل بڑے نہیں ہوتےہیں۔

واضح رہے کہ جاوید اختر کی پہلی شادی ہنی ایرانی سے ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر ہیں، جن کا تعلق بھی بالیوڈ شوبزانڈسٹری سے ہے۔ ہنی ایرانی سے علیحدگی کے بعد جاوید اختر نے بالی ووڈ ایکٹریس شبانہ اعظمی سے شادی کرلی تھی اور تاحال دونوں ایک ساتھ ہیں۔

More

Comments are closed on this story.