نوین وقار نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پھر ڈرامے ہمسفر سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ نوین وقار ایک یوگا ٹیچر اورتعلیم یافتہ خاتون بھی ہیں۔
اظفرعلی سے دوسری شادی کے بعد نوین کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا اور انہوں نے بہت نفرت سمیٹی تھی، تاہم کچھ عرصے بعد ہی ان کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔
اروشی روٹیلا نسیم شاہ کے عشق میں مبتلا، اداکارہ نے پیغام دے دیا
نوین نے ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اوراس بارے میں بہت کھل کر بات کی ہے کہ اگر خواتین طلاق سے گزرتی ہیں توان کے لیے اس کا سامنا کرنابہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات حالات کے پیش نظر یہ ضروری بھی ہوجاتا ہے۔
نوین نےعلیحدگی کے باوجود کبھی بھی اپنے سابق شوہرپرتنقید نہیں کی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کیے گئےایک غلط فیصلے پرافسوس ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ان غلطیوں سے سبق سیکھا ہے تو انہیں کسی بھی غلط فیصلے پر افسوس نہیں ہے۔ جی ہاں، وہ آپ کو کبھی کبھی اداس کر دیتے ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی غلطی سے سبق حاصل کر لیا جائےتواس پر پچھتانا کیسا؟ اگر آپ اس سےسبق نہیں سیکھتے تو آپ وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں، لیکن انہیں اپنی زندگی میں کیے گئے کسی بھی غلط پر افسوس نہیں ہوتاہے۔
Comments are closed on this story.