بالی وڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار نسیم شاہ سے متعلق تبصرے پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

خیال رہے اروشی روٹیلا اس سے قبل بھی نسیم شاہ سے متعلق خبروں میں سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں۔ سال 2023 میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم کیساتھ تصویر شئیر کی تھی جسے دیکھ کر پاکستان اور بھارتی صارفین حیران ہوئے رتھے۔

پھر آگے اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارک باد دی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اب ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ سے متعلق بیان جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا ہے۔

نازیبا ویڈیو کے حوالے سے اروشی روٹیلا منظر عام پر آ گئیں

ابوظبی میں منعقدہ ایک ایوارڈ فنکشن کی تقریب کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ ساتھ ہی اروشی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اکثر تنازع میں گھری رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ان کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس سے وہ خبروں میں وائرل رہیں۔

More

Comments are closed on this story.