معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا کی بیٹی اور سنی دیول کی بہن ایشا دیول نے اپنے ساتھ ہونے والی ایک نازیبا حرکت کے بارے میں انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے نازیبا حرکت کرنے والے اس شخص کو کیسے سبق سکھایا۔
ایشا دیول نے حال ہی میں ایک تکلیف دہ واقعہ سنایا جو 2005 میں پونے میں ان کی فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پیش آیا۔
ایشا دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک شخص کو ہراساں کرنے پر سرعام تھپڑ مارا تھا۔
”دی میل فیمنسٹ“ کے ایک ایپی سوڈ میں ایشا دیول نے اس تکلیف دہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کر سکتیں۔
مائیکل جیکسن کی غلط فہمی جس کے بعد امیتابھ بچن سے ان کی طویل ملاقات ہوئی
انہوں نے کہا، ’یہ واقعہ فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پونے میں پیش آیا جس میں سنجے دت، سنیل شیٹی، زید خان اور ابھیشیک بچن تھے۔ پریمیئر میں ہم بھیڑ سے گزر رہے تھے۔ تمام فنکار ایک ایک کر کے اندر داخل ہو رہے تھے۔ جب میں اندر داخل ہوئی تو میرے ارد گرد بھی بہت سے بڑے اور مضبوط باؤنسر تھے۔‘
ایشا نے اپنی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس کے باوجود بھیڑ میں سے ایک شخص نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا، مجھے کچھ ہوا اور میرا فوری ردعمل یہ تھا کہ میں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھیڑ سے باہر نکالا اور اسے تھپڑ مار دیا۔‘
مِس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کا شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل، بلینڈر میں ڈال کر چٹنی بنا دی
انہوں نے دوسری خواتین پر بھی زور دیا کہ وہ اس طرح کی حرکتوں کو نظر انداز نہ کریں اور ان کے خلاف آواز اٹھائیں۔
اسی پوڈ کاسٹ کے دوران ایشا نے اپنے والد دھرمیندر کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ قدرے قدامت پسند تھے۔
آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں زیر گردش
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد اس کی 18 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتے تھے۔
Comments are closed on this story.