کامیڈین کپل شرما نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو کے دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

21 ستمبر کو سیزن کے پریمیئر سے قبل کامیڈی شو کے میکرز نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے دوسرے سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر ہفتہ کو جاری کردیا ہے۔

ٹریلر میں اس سیزن کی اقساط میں آنے والے تمام مہمانوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ مہمانوں کی فہرست میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان، جھانوی کپور، روہت شرما جیسے سپر اسٹار شامل ہیں۔

جب فلم انیمل سائن کی تو والدہ اسپتال میں تھیں، اداکارہ شفینہ شاہ

ٹریلر مختلف اقساط کی تمام تفریحات کا مجموعہ ہے ، جہاں مہمانوں اور کپل شرما کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس شو میں شرکت کرنے والی تقریبا تمام فلمی شخصیات اپنی آنے والی فلموں اور شوز جیسے ’جگرا‘، ’دیورا‘ کی تشہیر کر رہی ہیں۔

ٹریلر کے آخر میں کپل شرما کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں وہ سیف کو بتاتے ہیں کہ پہلے سیزن میں عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا جنید ان کی بات نہیں سنتا۔ سیف کے بیٹے ابراہیم جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ کپل نے اداکار سے پوچھا کہ کیا ان کا بیٹا ان کی بات سنتا ہے؟

اس پرسیف نے کہا کہ انہیں عامر کی بات سننی چاہیے۔

یاد رہے ٹی 20 جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان بھی اپنے کپتان روہت شرما کے ساتھ پرومو میں نظر آئیں گے۔

More

Comments are closed on this story.