بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز ”مرزا پور“ کے مشہور کردار ”قالین بھیا“ کو باہر کرکے ان کی جگہ کسی اور کو دینے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
”مرزا پور“ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے دو سیزن کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا، تاہم، تیسرا سیزن لوگوں کو کچھ خاص نہ بھایا۔
اب بھارتی میڈیا میں خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ”مرزاپور“ کے میکرز اس ویب سیریز پر مبنی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ہریتک روشن کو کاسٹ کیا جائے گا۔
بالی ووڈ کے ”گریک گاڈ“ فلم میں پنکج ترپاٹھی کی جگہ ”قالین بھیا“ کا کردار ادا کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں صرف ہریتک روشن کے کردار ”قالین بھیا“ کو کہانی کا مرکز رکھا جائے گا جبکہ ویب سیریز دیگر کرداروں کی کہانیوں کے گرد بھی گھومتی ہے۔
ملائکہ کے باپ نے خودکشی سے قبل بیٹی کو فون کرکے کیا بات کہی؟ اہلخانہ کا بیان
مرزاپور کے ہدایت کار گرمیت سنگھ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’ابھی پروڈیوسرز اور اسٹوڈیو کی جانب سے اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جو اس فیصلے کا اصل حق رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے اس خبر کی نہ تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی اور اس موقف پر ہی ڈٹے رہے کہ فلم بننے یا نہ بننے کا اعلان پروڈیوسر ہی کریں گے۔
کرن انشومن اور پونیت کی ”مرزاپور“ میں مین کاسٹ میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی، شویتا ترپاٹھی، ایشا تلوار، وجے ورما، راسیکا دوگل، راجیش تیلانگ اور انجم شرما شامل ہیں۔
شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے
تاہم، مداحوں نے ہریتک روشن کو بطور قالین بھیا قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
شائقین کہہ رہے ہیں کہ ہریتھک کی کاسٹنگ کردار کی صداقت کو کم کر سکتی ہے۔
کچھ شائقین نے نشاندہی کی کہ سیریز کی کامیابی اس کی اصل کاسٹ سے منسلک ہے، اور کوئی بھی انحراف مایوس کن موافقت کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ویب سیریز کے میکرز چوتھے سیزن کے ساتھ واپسی کی تصدیق تو کرچکے ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.