پاکستانی فلم انڈسٹری کی70کی دہائی کےمشہور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے اپنے والد کی بائیوپک بنانے سے انکار کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کے بارے میں بات کی۔ اس مختصر چٹ چیٹ سیشن میں انہوں نے اپنے والد کی خوشگوار یادیں شیئر کیں،اوریہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم کیوں نہیں چاہتے۔
ہانیہ عامر کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل
جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنے والد پر کیوں فلم بننا نہیں چاہتے تو عادل مراد نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ، کیا ہم کسی بھی اداکار کو اسکرین پر وحید مراد کے طور پر قبول کرسکیں گے؟ یا پھر وہ اداکار خود کو اسکرین پر وحید مراد کے طور پر دکھا پائے گا؟’
اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میرے والد کا اپنا ایک منفرد اور جداگانہ انداز تھا۔ ان کا اپنا ایک اسٹائل تھا۔ چہرے کے تاثرات، آنکھوں کی حرکات و سکنات، اداکاری کی مہارت، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور شخصیت تھی۔ ان کے اسی منفرد انداز نے انہیں پاکستان کا لیجنڈری اداکار بنا دیا،انہوں نے اپنی پہچان بنائی، آپ ان کی نقل تو کر سکتے ہیں لیکن کوئی بھی ان کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔
عادل مراد نے کہا کہ، میری وحید مراد کی زندگی پر بننے والی فلم کے خواہشمند صاحبان سے اس موضوع پر کئی بار بات ہوئی، لیکن میرا ان سے بھی ایک ہی سوال ہے کہ، ہمیں ایک اور وحید مراد یا زیبا کہاں سے مل سکتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے۔
عادل مراد نے مزید کہا کہ ان کے والد وحید مراد کا نام، شہرت اور قد ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ان کی فلموں، بائیوپک اور رائلٹی کے ذریعے پیسہ کمانے سے زیادہ اہم ہے۔
Comments are closed on this story.