بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ویرات کوہلی اپنے بچوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشکا نےاپنے بچوں کی پرورش کے حوالے سے اپنے اور ویراٹ کے کردار کو شیئر کیا۔

امیتابھ بچن اپنی جائیداد میں بیٹے کو زیادہ حصہ دیں گے یا بیٹی کو

انہوں نے کہا کہ وہ اور ویراٹ یہ ترکیبیں اپنے بچوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ انوشکا نے یہ بھی کہا کہ وہ روزمرہ معمولات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں، اور وہ چاہے جہاں بھی ہوں ،ایک ہی وقت پر کھاتے اور سوتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گھر پر یہ بحث کی تھی کہ اگر ہم اپنی ماؤں کے بنائے ہوئے کھانے گھر پر نہیں بنائیں گے تو ہم ان ترکیبوں کو کیسے اپنے بچوں تک پہنچائیں گے۔ لہٰذا، کبھی میں کھانا پکاتی ہوں، اور کبھی میرے شوہر کھانا پکاتے ہیں، اور ہماریکوشش ہوتی ہے کہ ہم واقعی اپنی ماؤں کی طرح ہی کھانا پکائیں۔

انوشکا کا کہنا ہے کہ میں اپنی ماں کو فون کرکے ترکیبیں پوچھتی ہوں لیکن یہ بہت اہم ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے آپ اپنے بچوں کو کوئی قیمتی چیز منتقل کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے بچوں کے معمولات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، “میں اپنے معمولات کو لے کر بہت سجیدہ ہوں ہم بہت سفر کرتے ہیں، اور میرے بچے اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں. لیکن ہم ایک ہی روٹین کو اختیار کرتے ہیں ۔ ہمارے کھانے کے اوقات مقرر ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہیں بھی ہیں، ہم ایک ہی وقت میں کھاتے ہیں اور ایک ہی وقت میں سوتے ہیں. اس سے انہیں خود کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انوشکا ایک طویل وقفے کے بعد بدھ کے روز لندن سے ممبئی واپس آئیں۔ انہوں نےایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب میں شرکت کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انوشکا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا۔”خوش ہو جاؤ! (ریڈ ہارٹ ایموجی)“

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے 2021۔ میں بیٹی ومیکا اور اس سال فروری میں بیٹے اکائے کو جنم دیا تھا۔۔

More

Comments are closed on this story.