امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے ماتھے پر ’Trump‘ کے نام کا ٹیٹو لکھوایا تھا، تاہم منفی تبصروں کے باعث اسے ہٹوانا چاہتی ہیں۔
واضح رہے خاتون انفلوئنسر نے گزشتہ ماہ اپنے ماتھے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی۔ تاہم اب وہ اس ٹیٹو سے چھٹکارا پانا چاہتی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’سمپسن کارٹون‘ کی پیشگوئ
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رین منرو نامی خاتون انفلوئنسر کی جانب سے چند ریل ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں وہ اپنے ہاتھ میں کارڈ تھامے ٹیٹو ہٹوانے کے لیے پیسے اکٹھا کر رہی ہیں۔
رین منرو نے ٹرمپ سے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ماتھے پر ٹیٹو بنوایا تھا، تاہم ان کے اس عمل نے لوگوں کے غصے کو دعوت دی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مفنی تبصروں سے مجھے تکلیف ہوئی ہے، اس لیے میں ٹیٹو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ جس کے لیے میں پانچ ہزار ڈالر اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ ٹیٹو ہٹوانا بنوانے سے زیادہ مہنگا کام ہے۔
بعض سوشل میڈیا میڈیا صارفین انفلوئنسر کو ٹیٹو نہ ہٹوانے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.