حال ہی میں پاکستانی خوبرو ادا کارہ ہانیہ عامر اس وقت فیک ویڈیوز کے تنازع کا شکار ہو گئیں، جب ان کی ایک بھارتی مداح خاتون انوریت سندھو نے ان کی طرح نظر آنے کے لیے فلٹرز استعمال کرکے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت سی تصاویر اور انسٹاگرام ریلز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ ان میں سے کچھ ریلوں میں وہ بالکل ہانیہ کی طرح نظر آتی ہے۔
ان فیک ویڈیوز اور تصاویر نے ہانیہ عامر کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ اور انہوں نے اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کا لنک لیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اے آئی کا مواد بہت خوفناک ہے۔ کیا کوئی قانون موجود ہے؟ یہ میری ویڈیوز نہیں ہیں اگر کسی کو یقین ہے کہ وہ ہیں۔ اسٹائلسٹ ماوی کیانی نے بھی ہانیہ عامر کی کہانی کو دوبارہ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ، یہ خوفناک ہے!اور اس کا احتساب ہونا چاہیے! ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ایسا کرتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں یا دوسرے لوگوں کے خرچ پر خوشی محسوس کرتے ہیں، آپ جو بھی ہیں ، مجھے امید ہے کہ آپ جہنم میں سڑ جائیں گے۔
ہانیہ عامر کے مداح اے آئی ڈیپ فیک فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے بھی پریشان ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ جہاں مصنوعی ذہانت ایک کارآمد آلہ ہے جس کے ذریعے لوگ بہت زیادہ کما سکتے ہیں۔ وہیں بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں اسے تمام غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں کا خیال ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ڈیپ فیک تصاویرہانیہ عامرکی نہیں ہیں۔ ۔
Comments are closed on this story.