پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور اُن کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں میزبان عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ دو لوگوں کے رشتے میں ”ریڈ فلیگ“ کیا ہوتا ہے؟

احسن شاہ کی اہلیہ گھر سے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لےکر ’فرار‘

جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو یہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ اپنے شوہر یا بیوی کو نہیں بتا سکتے۔

مریم کی بات کو کاٹتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کونسی بات؟ کسی سے ملنے کی بات؟

میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ کوئی بھی بات ہوسکتی ہے لیکن ہاں اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے کی بات نہ ہو۔

فرح خان نے جانی لیور کی بیٹی کو اپنی گاڑی سے کیوں نکال باہر کیا؟

اس دوران، مریم نفیس نے کہا کہ میری ابھی تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ بات چیت ہے جبکہ اس کی فیملی کے ساتھ تو میرے کافی قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ دراصل! میرے سابق بوائے فرینڈ کی بہن میری بیسٹ فرینڈ ہے، اسی وجہ سے میرا اُن کی فیملی میں بھی آنا جانا ہے اور میرے شوہر کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے میری بیسٹ فرینڈ کے گھر جانے یا اُسے اپنے گھر بُلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

طوبیٰ انوار کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا

مریم نفیس نے مزید کہا کہ میں اپنی بیسٹ فرینڈ کی وجہ سے اُس کے بھائی یعنی میں سابق بوائے فرینڈ سے بھی رابطے میں ہوں، ہمارے درمیان دوستی نہیں ہے لیکن کوئی لڑائی بھی نہیں ہے، اگر کہیں ملاقات ہوتی ہے تو بات چیت ہوجاتی ہے۔

More

Comments are closed on this story.