منفی کرداروں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے حمزہ علی عباسی چند سال قبل خود کو دریافت کرنے کے سفر پر نکلے تھے، جب انہوں نے مذہب پر مزید تحقیق کے لیے اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اب یہ ادا کار شوبز کی دنیا میں واپس آ چکا ہے۔
حمزہ علی عباسی اپنے مذہبی دریافت کے سفر پر ایک کتاب بھی لکھ رہے تھے اور اب وہ اپنی کتاب کے اجراء کے لئے تیار ہیں۔ یہ کتاب ابتدائی طور پر صرف امریکہ میں ستیاب ہو گی۔ تاہم اداکار نے امید ظاہر کی ہے کہ کتاب بہت جلد گلوبل سطح پر اور پاکستان میں بھی مل سکے گی۔ حمزہ کی کتاب شائع ہونے کی خبرکو اس اسٹار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
متنازعہ ویب سیریز“برزخ“ کو پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا
مداح ان کی اس کاوش پر خوش ہیں اوربہت سے لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے اداکار سے مصنف بننے کےحوالے سے حمزہ علی عباسی سے کچھ سخت سوالات تھے۔ حمزہ نے بہت سے جوابات دیئے۔ انہیں آڈیو ورژن جاری کرنے کے لئے اپنی کتاب کے ٹائٹل کے بارے میں تجاویز بھی دی گئیں۔
Comments are closed on this story.