راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھراورجیا بچن کے درمیان زبردست گرما گرمی ہوگئی۔

یہ گرما گرمی اس وقت شروع ہوئی ، جب جیا بچن نے چیئرمین کے لہجے پر تنقید کی۔

تنقید سنتے ہی چیئرمین دھنکھر آگ بگولہ ہوگئے اور انہون نے جیابچن کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ ہوں گی اداکارہ، لیکن پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔

انہوں نے نے جیا بچن کو بات کرنے سے بھی منع کردیا۔ جس پر چیا بچن نے احتجاج کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آوٹ کر گئیں۔

جیا بچن نے چیئرمین کے اس رویے پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

More

Comments are closed on this story.