**بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی پہلی بیوی سیف علی خان سے پہلےایک اورکرکٹرکے ساتھ بھی تعلقات میں تھیں اور وہ کوئی اورنہیں، روی شاستری ہے۔ **

آج کل سابق مشہور بھارتی کرکٹرروی شاستری کایک پرانا ویڈیو بہت وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی ایک گرل فرینڈ کا ذکر کر رہے ہیں،جو سیف علی خان کی پہلی بیوی اور ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکا رہ امرتا سنگھ ہیں۔ اس طرح امرتا سنگھ ایک بار پھر خبروں میں ان ہو گئی ہیں۔

فلم ’اینیمل‘ کا ڈیلیٹ شدہ سین جاری، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

بالی ووڈ کی فلمی ایکٹریس اور کرکٹرز کے افیئر پرانی بات نہیں رہی ہے اور ایسی کئی ایکٹریس ہیں ، جو کرکٹرز سے شادی رچانے میں کامیاب بھی ہوگئی ہیں ، جن میں پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں ، ان ہی میں سے ایک ٓنام محسن حسن خان اور رینا رائے کی ہے، جو زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اسی طرح بھارتی کر کٹر اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی کی شادی ہے۔

اب نیا نام سامنے آیاہے ، جو سیف علی کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کا ہے، ایک وقت تھا جب امرتا سنگھ اور روی شاستری کے تعلقات کا بہت چرچا تھا۔ دونون نے ایک میگزین کے کور پیج کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا۔

اب اس دوران روی شاستری کا ایک پراناویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ، جس میں سابق کر کٹر اپنی ایک گرل فرینڈ سے پہلی ملاقات کا ذکر کر رہے ہیں، جب میزبان نے پوچھا کی وہ گرل فرینڈ کون ہے تو انہوں نے جواب دیا امرتا رائے، جب میزبان نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا، امرتا سنگھ۔ توانکا جواب ہاں میں تھا۔

روی شاستری نے کہا کہ ہم ایک ریسٹورنٹ میں ملے تھے۔ میں پہلے دس منٹ مکمل خاموش رہا تھا ۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں لڑکیوں سے کتنا شرماتا ہوں، یہ ویڈیو اب زیر بحث ہے اور سوشل میڈیا پر فینز اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.