شاہ رخ خان کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے پھیلائی گئیں افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں،جب انہیں بدھ کی رات ممبئی میں اپنی فلم ”پٹھان“ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی سالگرہ میں شرکت کے لیے ایک ریستوران میں دیکھا گیا۔
اس سے پہلے رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے امریکہ روانہ ہورہے ہیں۔
قائد اعظم کے رشتے دار اور شاہ رخ خان کے درمیان لڑائی
نسٹاگرام پر ایک پاپاراجو اکاونٹ نے شاہ رخ خان کہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ممبئی کےعلاقے باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں پچھلے دروازے سے داخل ہو رہے ہیں۔ ان کے مینیجر بوجا ددلانی بھی ان کے ساتھ تھے۔ پٹھان اداکار نے کالی شرٹ ، میچنگ جیکٹ اور نیلے رنگ کی ڈیم پہن رکھی تھی۔ انہوں نے اپنی آنکھوں پر سن گلاسز لگائے ہوئے تھے۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں اندر لے جایا گیا۔ کچھ گھنٹوں بعد شاہ رخ ریسٹورنٹ سے دوبارہ نکلےاوراپنی سفیدایس یو وی میں بیٹھ گئے ،پھرگاڑی تیزی سے روانہ ہو گئی۔
اس سے قبل شاہ رخ نے انڈین پریمیئر لیگ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ جہاں ان کی پنجاب کنگز کے کو اونرنیس واڈیا اور ویر زارا کی معاون اداکارہ کے ساتھ کچھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔
شاہ رخ خان کی اگلی فلم ”کنگ“ کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کر رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان بھی پرفارم کر رہی ہیں، جبکہ ابھیشیک بچن منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
Comments are closed on this story.