بگ باس کے سیزنز جہاں معروف شخصیات کے باعث سب کی توجہ بخوبی حاصل کرلیتے ہیں، وہیں ان شخصیات کے تنازعات کے حوالے سے بھی کافی خبریں سامنے آتی ہیں۔
حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی سے وائرل ہونے والا جوڑا ارمان ملک اور ان کی دونوں بیویاں ان دنوں مقبول ہے۔
ارمان ملک دراصل ایک یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر جانے جا رہے ہیں، تاہم ان کہانی نے اس وقت توجہ حاصل کی، جب ارمان نے اپنی اہلیہ کی سہیلی کو ہی اس کی سوکن بنا دیا۔
ارمان کی پہلی اہلیہ پائل ہیں جبکہ دوسری اہلیہ کریتیکا ہے، تاہم بگ باس میں تینوں نے ساتھ اینٹری دی تھی۔
لیکن بگ باس او ٹی ٹی کے شروعاتی اقساط میں ہی پائل شو سے باہر ہوگئیں، جس کے بعد پائل کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہیں کہ وہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہی ہیں۔
بگ باس کے عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا مذہب کی وجہ سے لڑ پڑے
لیکن پائل کی جانب سے شوہر سے طلاق کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہی رہنا پسند کریں گی۔ تاہم انڈین ایکسپریس کے مطابق حالیہ وی لاگ میں پائل کی جانب سے کہنا تھا کہ بگ باس او ٹی ٹی 3 کے بعد وہ ارمان ملک کو طلاق دے سکتی ہیں۔
جبکہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دوسری اہلیہ کریتیکا کی جانب سے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارمان ملک سے شادی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔
کریتیکا پر اپنی سہیلی پائل کو دھوکا دینے اور انہی کے شوہر سے شادی کرنے جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اس حوالے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ محض نام کی وجہ سے مسلمان لگتے ہیں، وہ ہندو ہی ہیں۔
واضح رہے ارمان ملک کی جانب سے دوسری شادی کی خاطر مسلمان ہوگئے تھے، جبکہ تینوں کے ہاں 3 بچے بھی ہیں۔
Comments are closed on this story.