ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے منگل کے روز اپنے بیٹے اگستیا پانڈیا کی چوتھی سالگرہ منائی۔

ہاردک، جواس وقت سری لنکا میں ہیں اور ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ اس کی چوتھی سالگرہ پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ہاردک نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ مجھے ہر روز آگے بڑھاتے رہتے ہیں۔ میرے پارٹنرکو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورا دل، میرا اگو آپ سے محبت کرتا ہے، جو الفاظ میں نہیں بیان کیے جا سکتے ہیں۔

کرینہ کپور ہندونہیں، تو پھر کون سا مذہب مانتی ہیں؟ للیتا کا انکشاف

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 18 جولائی کو اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ دونوں نے اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس میں لکھا تھا کہ ’چار سال ایک ساتھ رہنے کے بعد، نتاشا اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں. یہ ہمارے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا۔

اگستیا اس ماہ کے اوائل میں ہاردک سے علیحدگی کے بعد اپنی والدہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ سربیا میں ہے۔ نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر میں سربیا میں اپنی زندگی کی ایک جھلک پیش کی تھی جس پر پانڈیا کی جانب سے سرخ دل کے ایموجیز بھیجے گئے تھے۔

More

Comments are closed on this story.