پاکستان شوبز کی نوخیزاداکارہ نازش جہانگیر کا بابر اعظم کی شادی کی پیشکش کا جواب وائرل ہوگیا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے سوالات جواب کا ایک سیشن رکھا ہے،جس میں مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دل کھول کر سوالات کیے۔

اداکارہ نے بھی اپنے پرستاروں کے ہر سوال کا جواب دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔

جب ایک پرستار نے ان سے پوچھا کہ اگر بابر اعظم آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آپ کیاجواب دیں گی۔ اس پر نازش نے کہا کہ میں معذرت کر لوں گی۔

نازش جہانگیر کے اس جواب نے صارفین کو حیران کردیا اور ان کے اس جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اور صارفین اس پر اپنی دلچسپ رائے دے رہے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.