کراٹے کے میدان میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے شاہ زیب رند کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مبارکباد دے دی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے۔

دبئی میں کراٹے کے مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے بھارتی مخالف کھلاڑی کو شکست دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میڈیا چرچہ کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں سلمان خان کراٹے کے کھلاڑی کو تقریب کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں، جبکہ چہرے پر مسکراہٹ لیے دونوں شخصیات کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔

اسی دوران شاہ زیب کو ایک بچے کا تعارف بھی کرایا جس کے بعد شاہ زیب نے اس بچے کو گلے لگا لیا۔

دوسری جانب اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب رند سلمان خان سے مل کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کراٹے کامبیٹ میں 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلے میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں چت کر دیا تھا۔

میچ شروع ہوتے ہی شاہ زیب کے پے در پے وار نے مخالف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، بھارتی کھلاڑی ایک کونے میں بیٹھ گیا تھا، جس پر ریفری نے ٹیکنیکل ناک آؤٹ دے دیا تھا۔

واضح رہے ذرائع سلمان خان اپنے فٹنس کے آلات کے برانڈ ’بیینگ اسٹرانگ‘ کی لانچ کے سلسلے میں دبئی روانہ ہوئے تھے۔ اداکار کی روانگی کے پیش نظر سیکیوٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

More

Comments are closed on this story.