ناشتے میں اکثر افراد انڈہ کھانا پسند کرتے ہیں بلکہ اسے اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق مختلف طریقوں سے پکا کر کھاتے بھی آج ہم آپکو انڈا ٹماٹر یا کھوگینا بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو آسانی سے بن بھی جاتی ہے اور پوری دن آپکو توانائی بھی بخشتا ہے۔
انڈہ ٹماٹر،انڈہ گھوٹالہ یا کھوگینا بنانے کا طریقہ
ایک فرد کے لئے ایک انڈہ کافی ہے تو سب سے پہلے آپ ایک درمیانی پیاز کو چاپ ( یعنی باریک ٹکروں ) میں کاٹ لیں، ساتھ ساتھ ایک چھوٹا ٹماٹر بھی پیاز کی طرح کاٹ لیں ۔ ایک ہری مرچ اور تھوڑا سے دھنیا بھی گارنیشنگ کے لئے باریک باریک کاٹ لیں۔
ایک نان اسٹیک پین میں دو چائے کا چمچہ تیل شامل کریں، تیل ہلکا گرم ہونے پر اس میں چاپ کی ہوئی پیاز ڈال دیں، جوں ہی پیاز گولڈن ہونا شروع ہوجائے تو اس میں چٹکی سے ثابت زیرہ اور 2 سے 3 کڑہی پتے ڈال دیں۔
30 سیکنڈ اس مکسچر کو بھون لیں اور پھر اس میں چاپ کی ہوئی ٹماٹر کو شامل کر دیں۔ ٹماٹر ڈالنے کے بعد اس کو 20 سیکنڈ تک بھون لیں اور آدھے کپ سے کم تھوڑا کم پانی اس میں ڈال کر اس کو دھیمی آنچ پر ڈھک کر اس وقت تک پکنے دیں جب تک ٹماٹر گَل نہ جائے ٹماٹر کے گَلنے کے بعد اس انداز میں چمچ چلائیں کہ ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔
ٹماٹر اور پیاز کا مکسچر تیار ہونے کے بعد اس میں حسب ضرورت پیسی ہوئی لال مرچ، چٹکی برابر ہلدی، حسب ضرورت چکن پاوڈر اور نمک شامل کر دیں اور پھر سے اس کو مکس کرنا شروع کردیں ( اگر مصالحے پین میں لگنا شروع ہوں تو اس میں آپ تھوڑا سا پانی بھی شامل کر سکتے ہیں ) مصالحوں کو دھیمی انچ پر بھونے کے بعد چولہے کو تیز کر کے اس میں پھینٹا ہوا انڈا شامل کردیں اور چمچے کو چلاتے رہے یہاں تک کے انڈہ مکسچر میں اچھی طرح مل جائے۔
1 منٹ تک تیز آنچ پر انڈے کو مسلسل مکس کرنے کے بعد اب اس کو پلیٹ میں نکال لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر لیں، آپکا مزے دار کھوگینا تیار ہے۔
Comments are closed on this story.