مشہور بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں سال نومولود بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ نے ایک تصویر شئیر کی تھی۔
جس میں نومولود بچوں کے کپڑوں، جوتوں سمیت دیگر چیزوں کی جھلکیاں تھیں، جبکہ ساتھ ہی ستمبر 2024 بھی لکھا تھا۔
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سمتبر میں متوقع ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے نظر بدور والا ایموجی بھی شئیر کیا ہے۔
واضح رہے اداکارہ کے ماں بننے سے متعلق خبریں گزشتہ چند دنوں سے گردش کر رہی تھیں۔ جس میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 5 سال بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون ماں بننے والی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ آخری بار ریتھک روشن کی فلم فائٹر میں جلوہ گر ہوئی تھیں، جس میں ایکشن فلم میں کردار نبھا رہی تھیں۔
Comments are closed on this story.