بچوں کی افزائش اوربالیدگی میں غذا کی بہت زیادہ اہمیت ہے ، لیکن اس سلسلے میں موروثیت کابھی اپنا کردارہوتا ہے ۔

اگر بچوں کو اہم غذائی اجزا فراہم نہ کئے جائیں تو ان کے بڑھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے ، نتیجتا قد بڑھنے کاعمل بھی سست ہوتا جاتا ہے، جو والدین کے لیے ایک پریشان کن امر ہے۔

ان سُپر فودز کی مدد سے بچوں کی نشوونما کے مطلوبہ ٹارگٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

دودھ اور ڈیری پروڈکٹس

ایک اسٹڈی کے مطابق جو بچے اپنی روزمرہ روٹین میں ڈیری پروڈکٹس کو شامل کرتے ہیں ان کی ہڈیاں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اوران کے قد میں بھی اضافہ ہوتاہے۔

بچوں کی غذا میں دودھ ، پنیر اور مکھن شامل کر کے بچوں کی ہڈیوں کی مضبو طی اورقد بڑھانے کے لئے توانائی کی سطح مہیا کی جاسکتی ہے۔

غذا

انڈے ایک ورسٹائل اور پروٹین کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ ان کے اندر وٹامن ڈی اور B12 بھی پایا جاتا ہے ،جو ہڈیوں کی صحت اور انرجی میٹا بولزم کا لازمی جز ہے ۔ اسی طرح چربی دار مچھلیاں ، جیسے سالمن، اومیگا 3 اور وٹامن ڈی مہیا کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں ، جو کہ ہڈیوں کی صحت اور قد بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اناج

اناج ،جیسے گندم ، گیہوں اور چاول میں وٹامن ، فائبر اور منرلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ بچوں کے بڑھنے کے عمل میں توانائی کو برقرار رکھنے کے لئے ان کاروزمرہ خوراک میں شامل ہونا چاہیئے۔

ایک تحقیق کے مطابق اناج پر مشمل خوراک ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے اور غذا کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جو کہ بچوں کی نشونما اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ۔

سبز غذائیں

ماہرین غذا کے مطابق ہرےپتوں والی غذائیں جیسے پالک ، کیلے ، کیلشیم، آئرن اوراینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ آئرن ہیموگلوبن بنانے کے لیے اہم ہے جو انرجی مہیا کرنے کے لیے خون میں آکسیجن لاتا ہے ، جبکہ کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما کو بہتر بناتا ہے جو براہ راست بچوں کے قد پراثر انداز ہوتا ہے ۔

میوہ جات

میوہ جات ،جیسے اخروٹ ، بادام ، صحت بخش غذائی اجزاء جیسے پروٹین ، میگنیشیم پر مشتمل ہوتے ہیں جوکہ ہڈیوں کی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

پھل

پھل جیسے کہ موسمبی ، بیریز اور پپیتا وٹامن سی سے بھر پور ہوتے ہیں ، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور آکسیڈنٹ کے لئے اہم ہیں۔ وٹامن سی آئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے ، جو کہ بڑھنے کے لیے ضروری ہے۔

ان میں موجود قدرتی شوگر صحت بخش توانائی مہیا کرتی ہے اور مجموعی صحت کو تقویت دیتی ہے۔

دالیں

دالیں ،جیسے پھلیاں ، مسوراور چنا میں پروٹین ،آئرن اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ اعصاب کی مضبوطی اور توانائی کی سطح کو برقراررکھتی ہے ۔جس سے بڑھنے کے عمل اور ایک صحت مند نظام ہضم میں مدد ملتی ہے اور بچوں کے لیے توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔

More

Comments are closed on this story.