خشک موسم میں بار بار ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے ہونٹ کے قدرتی رنگ پر اثر پڑتا ہےاوروہ روکھے ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی رنگت بھی کھونے لگتے ہیں، اکثر خواتین ہونٹوں کا قدرتی گلابی پن واپس لانے کی خاطر مہنگی مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔
آپ کے ہونٹوں کے بے رنگ ہونے میں دھوپ یا پانی کی کمی بھی اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ ہونٹوں کے قدرتی رنگ کو ختم کر دیتے ہیں۔
کچھ لوگوں کے ہونٹ ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سےسیاہ ہوتے ہیں بلکہ خون کی کمی بھی اس کا ایک سبب ہو سکتے ہیں۔
قدرتی گلابی ہونٹ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لئے چند گھریلو علاج موجود ہیں۔
لیموں کا رس
لیموں کے رس میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو سیاہ ہونٹوں کو ہلکا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنے ہونٹوں پر تازہ لیموں کا رس لگائیں اور چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر اسے دھو لیں۔
عرق گلاب
عرق گلاب اپنی ہائیڈریٹنگ اور سکون بخش خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔ آپ روئی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر عرق گلاب لگائیں اور چندمنٹ کے بعد اسے دھولیں۔
شہد
شہد ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کام کرتا ہے. آپ شہد کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں پھر اسے دھولیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل ہونٹوں پر موئسچرائزنگ اور ان کی ساخت کو بہتر بناے میں مدد دیتا ہے۔ ناریل کو انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں اور کچھ دیر رہنے دیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرامیں بھی موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اپنے ہونٹوں پر ایلو ویرا جیل لگائیں پھر 15 سے 20 منٹ کے بعد اسے دھو لیں۔
مزید پڑھیں
اب خشک ہونٹوں کو کہیں بائے بائے
ہونٹوں کی جلد خوبصورت بنانے کے 5 کارآمد طریقے ذیشان خالد حسین
کھیرا
کھیرے میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات ہوتی ہیں لہٰذا کھیرے کا رس کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں یاکھیرے کے پتلے ٹکڑوں کو اپنے ہونٹوں پر رکھیں۔
بادام کا تیل
بادام کا تیل وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی بہتر حفاطت میں مدد کرسکتا ہے۔ اپنے ہونٹوں پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگائیں اور دھونے سے پہلے اسے چند منٹ کے لئے لگا رہنےدیں۔
بے رنگ ہونٹوں کے لیے ان قدرتی علاج کے استعمال سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اگر پھر بھی آپ کو کسی قسم کی تبدیلی نظر نہ آئے اور رنگت برقرار رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
Comments are closed on this story.