پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول چہروں اورجڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے زندگی کی ایک اور بہار دیکھ لی، دونوں کی سالگرہ کی تصاویر سوشل مڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دونوں کی جانب سے سالگرہ مناتے ہوئے تصاویر شئیر کی گئی تھیں۔

تصاویر میں ایمن منال کے ساتھ منیب بٹ، احسن محسن اکرام اور ایمن خان اورمنیب بٹ کی صاحبزادی امل منیب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمن کے نصف بہتراداکار منیب بٹ کی جانب سے ’خاص‘ فونڈنٹ کیک تیار کروایا گیا جس میں ایمن اور منال کے علاوہ امل منیب اور دونوں بہنوں کی گود میں ان کے بیٹا اور بیٹی بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بھیدونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی جبکہ منال خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:

منال خان اور احسن اکرام کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرکٹ ورلڈکپ2023: بھارتی ٹیم کی شکست پر حریم شاہ کا دلچسپ اعلان

کم عُمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی دونوں بہنوں نے اب تک کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

احسن محسن اکرام اور منیب بٹ کی جانب یوٹیوب چینل پر ان کی سالگرہ کے وی لاگ بھی شئیر کیے گئے ۔

More

Comments are closed on this story.