اداکار و ہدایتکار اظفر علی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری اس وقت تک جوان رہے گی جب چھوٹے سینما نہیں بنیں گے۔

اداکار و ہدایتکار اظفر علی کا پاکستانی سینما کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم اپنی فلم انڈسٹری کا موازنہ دوسرے سینماوں سے کرتے ہیں کیونکہ ہماری انڈسٹری آج بھی جوان ہے اتنے مسلئے ہیں ہر دو تین سال بند ہوجاتی ہے اسی لیے انڈسٹری اس وقت تک جوان رہے گی جب چھوٹے سینما نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سینما کے ٹکٹس 200 اور 300 لینے والے فلمیں دیکھنا شروع کرینگے تب فلمیں کامیاب ہونگی اور پیسہ بنائیں گی دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔

اظفر نے مزید کہا کہ ملٹی پلکس میں جانا ہر کسی کی اسطاعت نہیں ہوتی اس کا حل یہی ہے کہ سستے اور چھوٹے سینما گھر بنائیں جائیں جیسا ماضی میں خیام سینما ، چاندنی سینما ہوا کرتے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے نوجوان لڑکے جب فلم بناتے ہیں تو وہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اپنی انڈسٹری اتنا جگہ ہے اس طرح کی فلموں پر تجربہ کرسکتے ہیں ۔

اداکار عرفان موتی والا نے بھی مہنگائی کے دور میں سینما ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

پاکستانی سینما کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان موتی والا کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے انٹرٹینمنٹ کی ٹکٹس کم کردیئے جائیں اور کوئی حل نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 یا 400 کے کم ٹکٹس ہونگی اور اس پر فلم اچھی نہ لگی تو کوئی فرق نہیں پڑتا آپ برداشت کر لینگے لیکن اگر 1200 کی ٹکٹس ہونگی اور آپ کو فلم اچھی نہیں لگی تو آپ برداشت نہیں کرینگے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب سینما کی اسکرین بڑھادی جائیں گی اور بزنس آئے گا ۔

More

Comments are closed on this story.