’اے مردِ مُجاہد جاگ ذرا، اب نغمہ چاہت ہے آیا‘

07 Jun 2023
Yeh Jo Pak Army Hai - Chahat Fateh Ali Khan’s New Naghma to condemn May 9 incident - Aaj News

وائرل انٹرنیٹ سنسیشن چاہت فتح علی خان نے ایک اور گانے کے ساتھ واپسی کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

پاکستانی فوج ان دنوں موجودہ حالات کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے ”اُستاد“ چاہت نے فیصلہ کیا کہ اب قوم کو یکجہتی کیلئے ایک نئے ’ملی نغمہ‘ کی ضرورت ہے۔

چاہت فتح علی خان نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا نغمہ ”یہ جو آرمی ہے“ جاری کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے حسبِ معمول اپنے سُر و تال سے عاری انداز میں دل کو چھو لینے والا نغمہ پیش کیا، جسے سن کر آپ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوجائیں گے۔

نرالے گلوکار جو مقبول گانوں کی مزاحیہ پیشکش کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اب اپنی موسیقی کے ذریعے فوج کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

یہ ”خصوصی“ ملی نغمہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے فوج کو شدید عوامی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

جیسے ہی یہ گانا انٹرنیٹ پر آیا، نیٹیزنز کو تفریح کا ایک نیا موقع ہاتھ لگ گیا۔

چاہت فتح علی خان کی اپنی ”منفرد“ پرفارمنس کے ذریعے توجہ حاصل کرنے اور وائرل لمحات تخلیق کرنے کی صلاحیت سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسحور اور محظوظ کرتی رہتی ہے۔

اگرچہ ان کے گانے کچھ لوگوں کے لیے قابل قدر ہوسکتے ہیں، لیکن وہ بلاشبہ آن لائن کمیونٹی میں مزاح اور ہلکے پھلکے پن کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے پاکستان میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

ان کی شہرت راتوں رات اس وقت آسمان کو چھونے لگی جب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ان کا ترانہ وائرل ہوا۔

اس کامیابی کی بنیاد پر، چاہت فتح علی خان نے اب ایک اور اثر انگیز گانا جاری کیا ہے، جس کا مقصد 9 مئی کے حملے کی مذمت کرنا ہے، جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں کیا گیا تھا۔

اگرچہ چاہت فتح علی خان کا تعلق کسی بھی طرح سے نصرت فتح علی خان خاندان سے نہیں ہے، لیکن ان کے مخصوص نام اور مقبول گانوں کی پیروڈی بنانے کی ان کی صلاحیتوں نے خاصی توجہ حاصل کی۔

More

Comments are closed on this story.