بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس “ کی مشہور جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی بہت جلد ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے ۔
بالی ووڈ ادا کارہ سنجے دت نے اپنے آفیشل آکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئےاپنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا۔
فلم کے پہلے پوسٹر میں ارشد وارثی اور سنجے دت قیدی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ ایک جیل میں قیدی ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں سنجے نے لکھا کہ ”ہمارا انتظار آپ سے زیادہ ہو چکا ہے لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا، اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم کے لیے آ رہا ہوں. آپ کو دکھانے کا انتظار نہیں کر سکتا، دیکھتے رہیں!“۔
سنجے دت کی نئی فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا، تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ“ یہ کامیڈی سے بھرپور فلم ہوگی“. جس کی ہدایتکاری سدھانت ساکد نے کی جبکہ فلم کو پروڈیوس خود سنجے دت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم “ منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے منا بھائی اور سرکٹ کی اس جوڑی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں “انتھونی کون تھا “ اور منا بھائی کا سیکوئل اور ”لگے رہو منا بھائی“ شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.