زاہد احمد ، کنزہ ہاشمی اور اظفر رحمان ڈرامہ سیریل ’میرے بن جاؤ‘میں سماجی مسائل اجاگر کرتے نظر آئینگے ۔

ڈرامہ سیریل سچے واقعات پر مبنی ہے اور اس میں سوشل میڈیا کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو دکھایا گیا ہے جس میں نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور اداکار زاہد احمد صارفین کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اظفر رحمان، کنزہ ہاشمی، زاہد احمد، رابعہ نورین، عائشہ گل، فضیلہ قاضی، قیصر نظامانی، حرا ترین، نعمان حبیب، افراز رسول اور دیگر شامل ہیں۔

میرے بن جاو کو سمیرا فضل نے لکھا ہے اور ہدایت کاری احمد کامران نے کی ہے۔

More

Comments are closed on this story.