پاکستانی ماڈل ایمل خان بالی ووڈ کے رنگین اداکار رنویر سنگھ کی نقل کرتے ہوئے ساری حدیں پار کردیں۔
رواں برس بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا تھا ۔
فوٹو شوٹ کے زریعے 70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا جو 1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کے شوٹ کے لیے بے لباس ہو گئے تھے۔
تاہم اب ایک پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بالی ووڈ اداکار کی کاپی کرتے ہوئے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔
سال 2022 میں لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے والے فوٹوگرافراشنا خان نے منگل کو اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمل خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کو شیئر کیا۔
دو مرتبہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی ماڈل ایمل خان کو سرحد پار اداکار سے متاثر ہوکر عریاں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے ۔
تصویر میں ماڈل کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے کوئی کپڑے نہیں پہنے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کے شوٹ پر پہلے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب وہ ایمل پر بھی سخت ردعمل دے رہے ہیں اور ان پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.