پاکستان میں اگر آپ سڑکوں پر نکلیں تو لازمی آپ کی نظر کالے علم یا جادو کے زریعے محبوب کو قدموں میں ڈھیر کرنے کا دعویٰ کرنے والے “عامل جنید بنگالی”، “بابا مسیح” اور ان جیسے کئی اشتہاروں پر پڑی ہوگی۔
ہمارے میں ملک میں یہ “دھندہ” عوام میں شعور اور تعلیم کے فقدان کی وجہ عروج پر ہے اور لوگ اپنے پھنسے ہوئے کام نکالنے کیلئے ان جیسے دھوکے لوگوں کی خدمات خاص کرتے ہیں۔
لیکن یہ “دھندہ” صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں، بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک کے ناخواندہ اور توہم پرست عوام ان “جادوگروں” کا شکار بنتے ہیں۔
اسی طرح ہانگ کانگ میں بھی یہ کالے جادو کے ماہر اپنی اپنی دکانیں سجائے بیٹھے ہیں، جنہیں “ولن ہٹرز” کہا جاتا ہے۔
یہ آپ کو روشن موم بتیوں، پھلوں اور عجیب و غریب دیوتاؤں کے مجسموں سے ڈھکی عارضی قربان گاہوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے استولوں پر بیٹھے ملیں گے۔
یہ لوگ خود کا کالے جادو کا ماہر کہتے ہیں طاور آپ کی بڑی سے بڑی پریشانی کا حل پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
چاہے عمارتوں کو “فینگ شوئی” کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے لاکھوں خرچ کرنا ہو، عزیز و اقارب کو بھیجنے کے لیے کاغذی رقم (اور یہاں تک کہ کاغذی آئی فونز) جلانا ہو، یا نمبر آٹھ کے ساتھ قومی جنون (اور اس کے ساتھ نمبر چار کی نفرت)، ہندوستانیوں کے بعد ہانگ کانگ کے عوام کا توہم پرستی میں کوئی ثانی نہیں۔
یہ ماہرینِ سیاہ علم ‘ڈا سیو یان’ (نیچ کی پٹائی) کا سہارا لیتے ہیں جو کالے جادو کی ایک شکل ہے اور “ووڈو” کی طرح ہے۔ یہ قدیم چینی لوک جادو سے ماخوذ ہے۔ جس میں آپ کے “دشمن” کی تصویر کاغذ پر بنا کر اسے چپل سے پیٹا جاتا ہے۔
اس میں پہلا قدم اپنے شکار کا چناؤ ہوتا ہے۔ ولن مارنے والا ایک اینٹ پر (غیر مخصوص) کاغذ کا پتلا رکھتا ہے، پھر ایک پرانی چپل دی جاتی ہے، اور زور سے مارنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ایک بار جب کاغذ پھٹا ہوا اور گودا بن جاتا ہے، تو ایک سفید شیر جو ‘بائی ہو’ (بدقسمتی لانے والے) کی نمائندگی کرتا ہے، کا ایک کٹ نکالتی ہے اور اسے کاغذ کے مجسمے کے باقی حصے میں لپیٹ دیتی ہے، اس سے پہلے شیر کے منہ پر سور کے گوشت کی چربی ڈالی جاتی ہے۔ پھر دونوں کو جلا دیا جاتا ہے، اور آپ کا دشمن (جو بھی ہو) مغلوب ہو چکا۔ (ویسے بھی یہ تھیوری ہے۔)
اس ایک سیشن کی قیمت 50 ہانگ کانگ ڈالر (پاکستانی تقریباً 1400 روپے) ہے۔
Comments are closed on this story.