پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے حالیہ پاہلگام حملے پر بھارتی حکومتی اقدامات کی کھل کر مذمت کی اور اسے بھارت کا ”فالس فلیگ آپریشن“ قرار دیا۔
نادیہ خان، جو ایک سابق فوجی افسر کی بیٹی ہیں، ہمیشہ اپنے وطن کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہی ہیں، اور اس مرتبہ بھی انہوں نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔
شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر بھڑک اٹھے
نادیہ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں جو اسے پانچ منٹ بعد ہی پہلگام حملے کی تفصیلات بتا دے اور یہ بتا سکے کہ اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا، ”بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا، یہ حملہ صرف پاکستان کا پانی بند کرنے کے جواز کے طور پر کیا گیا تھا۔“
پاک بھارت کشیدگی: ہانیہ عامر کی پوسٹ پر مداح سیخ پا
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی عوام اب اس سازش کو سمجھنے لگے ہیں اور خود سوال اٹھا رہے ہیں۔
ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا،”یہ فالس فلیگ آپریشن بھارت نے ہمیشہ اُس وقت کیے ہیں جب بھارت میں کسی اہم مغربی یا امریکی وفد کا دورہ ہو۔ چاہے وہ سمجھوتہ ایکسپریس ہو، ممبئی حملہ ہو یا حالیہ پاہلگام واقعہ، بھارت ہمیشہ اپنے ہی عوام کو نشانہ بناتا ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کر سکے۔“
نادیہ خان نے پاکستانی عوام کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ”ہم بے وقوف نہیں، دنیا بے وقوف نہیں، ہماری قوم جاگ چکی ہے“ اور پاکستانی عوام ہمیشہ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
سوشل میڈیا پر نادیہ خان کے بیان کو بےحد پذیرائی مل رہی ہے۔
نادیہ خان کےاس جرات مندانہ اور حب الوطنی پر مبنی مؤقف کوخوب سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے کہا: ”نادیہ خان بھارت کے خلاف بولتی ہیں کیونکہ وہ بولی وڈ کی بھوکی نہیں، ان کے لیے احترام ہے۔“ جبکہ ایک اور مداح نے لکھا: ”سلام ہے نادیہ خان کو، کم از کم وہ سچ بولنے کی ہمت رکھتی ہیں۔“
”اسی لیے ہم نادیہ خان سے محبت کرتے ہیں، وہ سچی اور نڈر ہیں“۔ ایک اور مداح کا تبصرہ تھا۔
نادیہ خان کا یہ مؤقف نہ صرف ان کے مداحوں کے دل جیت رہا ہے بلکہ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو ہمیشہ اپنے وطن کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کی قدر کرتے ہیں۔