دنیا بھر میں انڈے روزمرہ خوراک کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں، چاہے ناشتہ ہو یا کوئی بیکڈ ڈش، انڈے تقریباً ہر کھانے میں شامل ہوتے ہیں۔

لیکن بسا اوقات فریج میں رکھنے کے باوجود انڈے اندر سے خراب ہو جاتے ہیں، اور باہر سے دیکھ کر اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسی صورتحال میں فٹنس ماہر پرناو جنديال نے ایک سادہ اور کارآمد ٹِپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو چکی ہے۔

سائنس نے اُبلا انڈہ چھیلنے کا صحیح طریقہ بتا دیا

فون کی ٹارچ سے انڈے کی تازگی چیک کریں

سب سے پہلے اپنے موبائل فون کی فلیش لائٹ آن کریں۔

فون کو کسی ہموار سطح پر الٹا رکھ دیں تاکہ ٹارچ نیچے کی طرف ہو۔

اب انڈے کو فون کی ٹارچ کے اوپر رکھیں۔

اگر انڈے کے اندر سے پیلی روشنی صاف نظر آ رہی ہے تو سمجھیں انڈا تازہ ہے۔ لیکن اگر روشنی اندر تک نہیں جاتی یا مدھم نظر آتی ہے، تو یہ انڈا ممکنہ طور پر خراب ہو چکا ہے۔

پیٹ کی چربی ختم کرنے کا سب سے مؤثر جادوئی مشروب

پرناو نے اس طریقے کو ویڈیو میں آزما کر بھی دکھایا، جہاں کم روشنی والے انڈے کو توڑنے پر وہ واقعی خراب نکلا۔

ماہر نے خبردار کیا کہ گرمی کے موسم میں انڈے جلد خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے، اس لیے ہمیشہ استعمال سے پہلے انڈے کو چیک کرنا بہتر ہے۔ انڈوں کو فریج میں محفوظ رکھنا بھی ان کی شیلف لائف بڑھا دیتا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی اور صارفین نے اسے ایک ”کارآمد ٹرِک“ قرار دیا۔

کچھ نے تبصرہ کیا کہ ”یہ واقعی بہت مفید معلومات ہے“، جب کہ دیگر نے اپنے گھریلو ٹپس بھی شیئر کیے، جیسے ”میری ماں انڈہ پہلے الگ پیالے میں توڑ کر چیک کرتی ہیں“، ”پانی میں انڈہ ڈبونے والا ٹیسٹ بھی اچھا ہے۔ اگر انڈہ تیرے تو خراب ہے، اگر بیٹھ جائے تو ٹھیک ہے۔“

لیکن کئی صارفین نے موبائل لائٹ والے طریقے کو زیادہ آسان، تیز اور مؤثر قرار دیا۔

اگر آپ بھی انڈے کی تازگی جانچنے کا کوئی آسان طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں تو یہ موبائل ٹارچ والا ہیک ضرور آزمائیں۔ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت بھی ممکن ہے۔

More

Comments
1000 characters