ایک وقت میں صرف دادی اماں کے ٹوٹکوں تک محدود رہنے والا ارنڈی کا تیل (کیسٹر آئل) اب جدید بیوٹی روٹین کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے۔ قدرتی خوبصورتی کے متلاشی افراد اسے دوبارہ سے اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کر رہے ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔
اکثر بالوں اور جلد کی نگہداشت کے لیے استعمال ہونے والا کیسٹر آئل صرف ایک روایتی علاج نہیں بلکہ قدرتی خوبصورتی کا مکمل نسخہ ہے۔ یہ نہ صرف بالوں اور ناخنوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے بلکہ جلد کی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔
گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور ٹھنڈک کےلئے 6 قدرتی کچی غذائیں
کیسٹر آئل کا استعمال 19ویں صدی سے کاسمیٹکس میں کیا جا رہا ہے، اور آج کے دور میں بھی سوشل میڈیا پر اس کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
بالوں، ناخنوں اور پلکوں کے لیے مفید
کیسٹڑ آئل کے دو اہم فائدے ہیں: بالوں کو مضبوط بنانا اور ان کی نشوونما کو بڑھانا۔ یہی خصوصیات اسے نہ صرف سر کے بالوں بلکہ داڑھی، ناخنوں اور پلکوں کے لیے بھی مفید بناتی ہیں۔
اگر آپ اپنے کاجل میں اس کے چند قطرے شامل کریں، تو یہ پلکوں کو لمبا اور گھنا بناتا ہے۔ بالوں کو گھنا، مضبوط اور چمکدار بنانے کے لیے بھی یہ ایک مؤثر قدرتی تیل ہے۔
کڑوے کسیلے کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کے 5 جادوئی طریقے
جلد کی خوبصورتی اور مہاسوں سے تحفظ
ارنڈی کا تیل جلد کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے، خاص طور پر حساس اور خشک جلد کے لیے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ اگرچہ ابھی تک سائنسی طور پر یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ مہاسوں کو مکمل ختم کر سکتا ہے، لیکن یہ ان کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ضرور کرتا ہے۔
یہ تیل جھریوں، باریک لکیروں اور جلد کے دھبوں کو کم کرنے میں بھی معاون ہے۔ جلد کی چمک، نرمی اور مضبوطی کو بہتر بنانے کے لیے اسے دیگر قدرتی اجزاء کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ چہرے کی مساج کریم یا میک اپ ریموور کے طور پر۔
##قدرتی حسن کے لیے ایک لازمی جزو
کیسٹر آئل اب صرف ایک پرانا دیسی نسخہ نہیں رہا، بلکہ یہ جدید خوبصورتی کے رجحانات میں ایک اہم جگہ حاصل کر چکا ہے۔ اگر آپ اپنی جلد اور بالوں کی قدرتی نگہداشت چاہتے ہیں توکیسٹر آئل کو اپنی روزمرہ کی بیوٹی روٹین میں شامل کرنا ایک بہترین فیصلہ ہو سکتا ہے۔