سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پہلگام حملے پر دیے گئے دو ٹوک اور تلخ بیانات نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ کئی سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

خاص طور پر شیکھر دھون اپنے سوشل میڈیا پیغام میں آفریدی پر برس پڑےاور قومی فوج کے خلاف بیان بازی پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

خطرے کے سائے میں پہلگام پہنچنے والا پہلا بالی وڈ ہیرو کون؟

شاہد آفریدی نے ایک گفتگو میں بھارتی فوج، میڈیا اور کرکٹرز پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔ ان کا کہنا تھا کہ،

”بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام دھر دیا جاتا ہے، حالانکہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، پھر بھی حملہ ہو جاتا ہے، تو یہ تمہاری ناکامی ہے۔ نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے کہ اپنی ہی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔“

پریش راول کا اکشے کمار کو دوست ماننے سے انکار، وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حملے کے محض ایک گھنٹے بعد ہی بھارتی میڈیا نے صورتحال کو ایک سنجیدہ خبر سے ہٹا کر بالی وڈ کی ڈرامائی کہانی میں بدل دیا۔ آفریدی نے طنزیہ انداز میں کہا،

”مجھے حیرت ہوئی کہ میڈیا نے رپورٹنگ چھوڑ کر فلمی مکالمے دہرانا شروع کر دیے۔ خدارا، ہر خبر کو بالی وڈ نہ بنایا کرو۔“

شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر کچھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو، ان کے مطابق، ثبوت کے بغیر پاکستان پر حملے کا الزام لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا،

”دو بڑے بھارتی کرکٹرز، جو نہ صرف بھارت کے لیے کھیل چکے بلکہ سرکاری ایمبیسڈر بھی رہے، وہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھائی، کوئی ثبوت تو دکھا دو۔ صرف جذباتی باتوں سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی۔“

آفریدی نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کلبھوشن یادیو اور ابھینندن ورتھمان کے کیسز کو بھی چھیڑا۔ ان کا کہنا تھا،

”ہم نے تمہیں ثبوت دیے، ایک (ابھی نندن) کو چائے پلا کر واپس بھی کر دیا، دوسرا اب بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم نے تو دنیا کے سامنے حقیقت رکھی، تم بھی ثبوت لاؤ، الزام نہ لگاؤ۔“

اپنی گفتگو کے دوران آفریدی نے بلوچستان میں بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے بھارت پر براہِ راست مداخلت کا الزام بھی لگایا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ، ”ہم سب جانتے ہیں بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے، اور اس کے پیچھے کون ہے۔ ہم نے صرف بات نہیں کی بلکہ ثبوت بھی دیے، جبکہ بھارت صرف الزامات پر چل رہا ہے۔“

شاہد آفریدی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے ایک سخت پیغام میں کہا،”کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا۔ اب اور کتنا نیچے گرنا ہے؟ اپنے ملک کی بہتری پر توجہ دو، فضول تبصرے بند کرو۔ ہمیں اپنی آرمی پر فخر ہے۔ بھارت ماتا کی جے! جے ہند!“

شیکھر دھون کے بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی آفریدی پر تنقید کی۔

More

Comments
1000 characters