بالی وڈ کی کئی یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے والے اکشے کمار اور پریش راول کی جوڑی کو مداح اکثر اسکرین کے پیچھے بھی قریبی دوست سمجھتے آئے ہیں، لیکن حالیہ انٹرویو میں اداکار پریش راول نے اس تصور کو واضح طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ اکشے کمار ان کے ”دوست“ نہیں بلکہ ”کولیگ“ یعنی صرف ایک ساتھ کام کرنے والے اداکار ہیں۔

مشہور ویب شو للن ٹاپ کو دیے گئے انٹرویو میں جب پریش راول سے پوچھا گیا کہ کیا اکشے کمار ان کے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں، تو انہوں نے پہلے ہچکچاتے ہوئے ’ہاں‘ کہا، مگر فوراً اپنی بات کی وضاحت کی کہ فلمی صنعت میں ”دوستی“ کا مطلب عموماً پیشہ ورانہ تعلق ہوتا ہے، جبکہ اصل دوستی تھیٹر یا اسکول کے دنوں میں ہوتی ہے۔

ماں، باپ سے زیادہ ذمہ داریاں نبھاتی ہے: ثانیہ مرزا

پریش راول کا کہنا تھا:

”فلم انڈسٹری میں سب کولیگ ہوتے ہیں، دل سے دوست وہی ہوتے ہیں جو زندگی کے نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے ہوں۔ میرے اصل دوست اوم پوری، نصیر الدین شاہ اور جانی لیور ہیں، جنہیں میں عزت و احترام کے ساتھ دوست کہتا ہوں۔“

یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا تو مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ دونوں اداکاروں نے ’ہیرا پھیری‘، ’ویلکم‘، ’او ایم جی‘ اور کئی دیگر کامیاب فلموں میں ایک ساتھ شاندار اداکاری کی ہے اور ان کی اسکرین کیمسٹری کو ہمیشہ سراہا گیا ہے۔

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد، وجہ کیا ہے؟

تاہم، پریش راول نے واضح کیا کہ اکشے کمار ایک محنتی اور دیانت دار فنکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اکشے سال میں کئی فلمیں کرتے ہیں، تو اس میں کوئی برائی نہیں۔

”اگر میں خود پروڈیوسر ہوتا تو ایسا اداکار ہی چنتا جس پر بھروسہ ہو۔ وہ محض کام کر رہے ہیں، کوئی غیر قانونی کام نہیں۔“ انہوں نے کہا۔

پریش راول نے یہ بھی کہا کہ اکشے کی فلمیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ہزاروں افراد کے لیے روزگار بھی پیدا کرتی ہیں۔

پریش راول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے سچائی پر مبنی اور پیشہ ورانہ تعلقات کی حقیقت قرار دیا، جبکہ کچھ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ دونوں کو حقیقی دوست سمجھتے رہے۔

اداکاروں کے تعلقات کے اس نئے زاویے نے مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا بالی وڈ کی اسکرین پر نظر آنے والی قربت حقیقت میں بھی اتنی ہی گہری ہوتی ہے جتنی کہ فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters