چونگ کنگ یونیورسٹی (Chongqing University- CQU) چین میں 2025 کے لیے انٹرنیشنل چائنیز لینگویج ٹیچر اسکالرشپ کی درخواستیں قبول کر رہی ہے۔ یہ ایک مکمل طور پر فنڈڈ پروگرام ہے جس کی حمایت سینٹر فار لینگویج ایجوکیشن اینڈ کوآپریشن (CLEC) کررہا ہے۔

اس اسکالرشپ کے ذریعے طلباء کو چین کی ایک بہترین یونیورسٹی میں بیچلر، ماسٹرز یا نان ڈگری چینی زبان کے پروگرامز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اور تمام اہم اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔

اسکالرشپ میں منتخب طلباء کو جو فائدے حاصل ہوں گے ان میں مکمل ٹیوشن فیس، کیمپس میں مفت رہائش اور جامع طبی انشورنس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء کو ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا جس میں ماسٹرز کے طلباء کو 3 ہزار یوآن اور بیچلرز اور نان ڈگری طلباء کے لیے 2 ہزار یوآن مختص ہے۔

دستیاب پروگرامز

ماسٹرز ڈگری ۔ انٹرنیشنل چائینیز لینگویج ایجوکیشن (جوکہ 2 سالہ فنڈڈ، 3 سالہ فنڈڈ اور تیسرے سال سیلف فنڈڈ ہے)

بیچلرز ڈگری ۔ ٹیچنگ ٹو اسپیکرز ادر لیگویج (جوکہ 4 سالہ ہے)

نون ڈگری پروگرام

1- ایک سالہ چائینئز لینگویج اسٹڈی

2- ون سمسٹر چائینیز لینگویج اینڈ لٹریچر اسٹڈی

جبکہ نان ڈگری پروگرامز میں ایک سالہ چینی زبان کا مطالعہ اورایک سیمسٹر چینی زبان اور ادب کا مطالعہ شامل ہیں۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟

پاکستانی درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا:

امیدوار غیر چینی شہریت کے حامل ہوں اور عمر 16 سے 35 سال کے درمیان ہو۔ (ملازمت پیشہ اساتذہ کے لیے 45عمر کی حد سال تک)۔

امیدوار جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں اور اچھی تعلیمی کارکردگی اور رویے کا مظاہرہ کر چکے ہوں۔

ساتھ ہی امیدواروں کو چینی زبان کی تعلیم کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھ نی ہوگی۔

اس کے علاوہ ضروری HSK (چینی زبان کی مہارت کا امتحان) اور HSKK (زبان پر عبور کا امتحان) کے مطلوبہ اسکور حاصل کرنے ہوں گے۔ پروگرام کی نوعیت کے مطابق HSK لیول 3 سے لے کر لیول 5 تک۔

درخواست کی آخری تاریخیں

اس میں داخلہ کے لیے پہلی تاریخ ستمبر 2025 ہے اور بیجنگ کے مطابق 11 مئی 2025 تک درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی۔

مارچ 2026 کے داخلہ کے لیے آپ کو 31 اکتوبر 2025 تک درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔

یہ درخواستیں بین الاقوامی چینی زبان ٹیچراسکالرشپ کی ویب سائٹ اور چونگ کنگ یونیورسٹی کی آن لائن پورٹل پر مکمل کرنی ہوں گی۔

درخواست کی مکمل تفصیلات کے لیے چونگ کنگ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

https://study.cqu.edu.cn/info/1388/2580.htm

ایسی منفرد اور عالمی سطح کی تعلیم کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے۔

More

Comments
1000 characters