قدرت کی رنگین دنیا میں ہر مخلوق اپنی بقا کے لیے کوئی نہ کوئی انوکھی حکمتِ عملی اختیار کرتی ہے۔ کہیں رنگ بدلنے والے کیمیلین، تو کہیں کچھ کہیں کچھ، لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی پرندہ ”جھوٹ“ بولتا ہو؟ جی ہاں، یہ سچ ہے۔ فطرت میں ایک ایسا پرندہ بھی موجود ہے جس کے انداز ’جھوٹ بولنے‘ سے کم نہیں۔ اس کا نام ہے Northern Shrike یا Lanius، اردو میں جسے عام طور پر ’قاتل چڑیا‘ کہا جاتا ہے۔

’قاتل چڑیا‘ یا Shrike دیگر پرندوں کی آوازوں کی نقل (mimicry) کرنے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اپنے ماحول میں موجود دوسرے پرندوں کی آوازوں کی مشق کرتا ہے اور وقت آنے پر بالکل انہی کی طرح آواز نکالتا ہے۔ مثلاً، یہ کسی مادہ پرندے کی آواز نکال کر نر پرندے کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اور جیسے ہی وہ قریب آتا ہے، شرائک اچانک حملہ کر کے شکار کر لیتا ہے۔

یہ پرندہ کئی قسم کی آوازیں نکال سکتا ہے، اور سیکھ کر بول سکتا ہے، یہ اپنی آواز سے دوسرے پرندوں کو اس طرح دھوکہ دیتا ہے کہ یہ دوسرے پرندوں کی آواز نقل کر کے انہیں ایسا محسوس کرواتا ہے کہ کوئی خطرہ ہے، یا ان کے ساتھی انہیں بلا رہے ہیں۔ جب وہ پرندے اپنی جگہ چھوڑتے ہیں، تویہ چالاک پرندہ ان کے انڈے یا بچے چرا لیتا ہے، یا ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

یہ پرندہ شکاری ذہانت رکھتا ہے اور چھوٹے جانور، کیڑے، یا پرندوں کا شکار کرتا ہے، بعض اوقات یہ اپنے شکار کو کانٹوں یا خار دار جھاڑیوں میں لٹکا کر رکھتا ہے تاکہ بعد میں کھا سکے، یعنی ’ذخیرہ‘ کرلیتا ہے۔

ایک چھپکلی جسے بعد میں کھانے کے لیے کانٹے پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔
ایک چھپکلی جسے بعد میں کھانے کے لیے کانٹے پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔

بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پرندہ جوکہ چڑیا کی شکل کا ہوتا ہے جان بوجھ کر ایسے وقت میں آواز نکالتی ہے جب دوسرے پرندے کھانے میں مصروف ہوں، تاکہ انہیں بھگا کر خود فائدہ اٹھا سکے۔

خونخوار شکاری، معصوم چہرہ

شرائک ظاہری طور پر نہایت معصوم دکھائی دیتا ہے، مگر درحقیقت یہ ایک ماہر شکاری ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے پرندوں، چوہوں، کیڑوں اور چھپکلیوں کو پکڑ کر انہیں جھاڑیوں یا کانٹوں پر لٹکا دیتا ہے۔ یہ طریقہ نہ صرف شکار کو ذخیرہ کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ دوسرے شکاری جانوروں کو دور رکھنے کا بھی ایک دفاعی عمل ہے۔

ذہانت یا فطری چالاکی؟

اس چڑیا کا طرزِ عمل ہمیں حیران کر دیتا ہے۔ اس کی نقل کرنے کی صلاحیت صرف آواز تک محدود نہیں، بلکہ یہ اپنے شکار کی حرکات و سکنات کو بھی بخوبی سمجھتی ہے اور اسی کے مطابق حملہ کرتی ہے۔

شرائک یا لینئس قدرت کی ان مخلوقات میں سے ہے جو بظاہر معصوم لگتے ہیں، لیکن ان کی فطری چالاکی اور ’جھوٹ‘ حیران کر دینے والی خصوصیت ہے۔ تاہم یہ خاصیت یا دھوکہ دہی ایک دفاعی اور بقا کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters