پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر، جن کے انسٹاگرام پر 18.3 ملین فالوورز ہیں، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ معاملہ اُس وقت اٹھا جب ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے مشہور گانے ’چکنی چمیلی‘ پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔

چونکہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاک بھارت تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہیں، کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے ہانیہ پر تنقید کی۔

مداحوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے نازک وقت میں بھارتی گانوں پر پرفارم کرنا جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ہانیہ عامر کے اس عمل کو سخت ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ صارفین نے کہا کہ ایسے نازک موقع پر جب دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، ہانیہ کا بالی ووڈ گانوں پر جھومنا نہایت غیر سنجیدگی اور بے حسی کا مظاہرہ ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا، ’اب تو بھارت میں بھی کام نہیں ملے گا۔‘

جبکہ ایک اور نے لکھا، ’جب بھارتی میڈیا میزائلوں کا موازنہ کر رہا ہے، ہانیہ اب بھی بالی ووڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہیں۔‘

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ کی پی آر ٹیم بھی ان کے غیر سنجیدہ رویے کو سنبھالنے میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مداحوں کی رائے میں ہانیہ عامر ممکنہ بھارتی پروجیکٹس کھونے کے غم میں ایسی غیر ذمہ دارانہ پوسٹس کر رہی ہیں، جو پاکستانی عوام کے جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters